فردوس عاشق اعوان مشیر اطلاعات کے عہدے سے چھٹی کے بعداچانک کس چیز میں دلچسپی لینے لگیں؟دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے

  ہفتہ‬‮ 30 مئی‬‮‬‮ 2020  |  11:18

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مشیر اطلاعات کے عہدے سے فراعت کے بعد فردوس عاشق اعوان امور خانہ داری میں دلچسپی لینے لگی ہیں،ایک تقریب کے بعد انہوں نے وہاں موجود باورچی خانے میں جاکر خود کھانا بنایا۔دریں اثنااپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال اور قیادت کی ہدایت کی وجہ سے خاموش ہوں، پی ٹی آئی میں موجود کالی بھیڑیں پس پشت بیٹھ کر میرا استحصال بند کریں۔وزیراعظم کے فیصلے کا احترام کرتی ہوں، فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ مجھ پر جھوٹے لزامات لگائے گئے اور من گھڑت پروپیگنڈا کیا گیا، پارٹی میں موجود ان کالی بھیڑوں کا بہت جلد صفایا ہو


جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین نیکہا کہ میں میدان چھوڑ کر بھاگ گئی ہوں، میں نے ہمیشہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ہر مخالفین کا مقابلہ کیا۔


موضوعات: