کسٹمز نے سمگلروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں پرانی سبزی منڈی میں گوداموں پر چھاپے،ایسا مال برآمد کہ اہلکاروں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں

28  مئی‬‮  2020

کراچی(اے این این) کراچی میں کسٹمز نے اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں، پرانی سبزی منڈی میں گوداموں پر چھاپے کے دوران کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ ٹائر برآمد کرلئے گئے.

کسٹمز ٹیم نے پرانی سبزی منڈی کے قریب اسمگل شدہ ٹائروں کی خفیہ اطلاع پر گوداموں پر چھاپہ مارا جس کے دوران کروڑوں روپے مالیت کے ٹائر برآمد کیے گئے۔اسمگل شدہ ٹائروں کو 18گاڑیوں کی مدد سے منتقل کیا جا رہا تھا جن میں 10ٹرالر اور 8ٹرک شامل تھے، چھاپے کے دوران اسمگلر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔کسٹم حکام کے مطابق اسمگل شدہ ٹائروں کے خلاف اب تک کی یہ کسٹم کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔گزشتہ روز کسٹم نے نرسری کے قریب چھاپہ مارکر 5کروڑ سے زائد کا کپڑا بھی برآمد کیا تھا جبکہ صدر کے علاقے سے کچھ روز قبل گودام سے اسمگل شدہ شیشہ، فلیور اور شیشے میں استعمال ہونے والا کروڑوں مالیت کا سامان بھی برآمد کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…