بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

اداکارہ عظمیٰ خان کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نیا پنڈورا باکس کھول دیا، ملک ریاض حسین بھی میدان میں آ گئے،بڑا اعلان کر دیا

datetime 27  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن ہما خان کی بنائی گئی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے، اس ویڈیو نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے جس سے ایک ہنگامہ بپا ہے، اس ویڈیو میں ایک خاتون غصے میں دونوں سے کہہ رہی ہیں کہ ”مجھے بتاؤ کہ کیا تم میرے شوہر عثمان کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم کیے ہوئے ہے“،

اس خاتون نے اداکارہ پر اپنے شوہر سے ناجائز تعلقات کا الزام لگایا ہے، اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر اس لڑکے عثمان کو ملک ریاض سے جوڑ دیا ہے اور ان کا رشتہ دار بتایا ہے۔ اس طرح لوگوں نے پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے کہ یہ ملک ریاض کا رشتہ دار ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک مقام پر اداکارہ عظمیٰ خان ڈری ہوئی دکھائی دیتی ہیں اور خاتون کو آنٹی کہہ کر مخاطب کرتی ہیں جس پر وہ خاتون مزید غصے میں آ گئی اور کہنے لگی کہ ”میں چالیس سال کی عورت ہوں، پاگل ہو، مجھے آنٹی کہہ رہی ہو، تم سے چھ سال بڑی ہوں۔اس موقع پر ملک ریاض بھی میدان میں آ گئے ہیں انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ میں اپنے آپ کو وائرل ویڈیو کیساتھ جوڑے جانے کا بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا مسترد کرتا ہوں، عثمان میرا بھتیجا یا بھانجا نہیں ہے، اس طرح کی مجھے بدنام کرنے کی قبیح حرکت پر میں حیرت زدہ ہوں جس کے ساتھ میرا کسی بھی طرح کا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے اپنے دوسرے ٹوئٹ میں کہا کہ میں یہ بتانا چاہتاہوں کہ میں ان لوگوں کے خلاف ہتک عزت کا کیس کروں گا جنہوں نے غلط طریقے سے اس قسم کے مکروہ واقعات کے ساتھ مجھے جوڑنے کی کوشش کی۔ بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے اس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے کیونکہ اس عمل سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی بے ہودہ کوشش کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…