اللہ تیرا شکر، 2 ماہ کے لاک ڈاؤن کے بعد طیارے میں سوار ہونے سے قبل مسافر کی آخری پوسٹ

22  مئی‬‮  2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں ریلوے اور فضائی آپریشن بند تھا جس کی وجہ سے لوگ ایک شہر سے دوسرے شہر نہیں جا پا رہے تھے، ایسے میں چند روز قبل لاک ڈاؤن کھولنے کا فیصلہ ہوا اور ساتھ ہی فضائی اور ریلوے سفر کا بھی آغاز کر دیا گیا۔ پی آئی اے کا آج ایک بدقسمت طیارہ 90 سے زائد مسافروں کو لے کر کراچی پہنچا لیکن منزل پر پہنچ کر وہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ متعدد مسافروں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں اس کے ساتھ ساتھ کئی مسافروں

کے معجزانہ طور پر بچ جانے کی بھی اطلاعات موجود ہیں۔ سوشل میڈیا پر عمار راشد نامی نوجوان کی ایک پوسٹ وائرل ہے جس میں وہ دو ماہ بعد لاک ڈاؤن کھلنے پر اللہ کا شکر ادا کر رہے ہیں کہ اللہ تیرا شکر۔ نوجوان نے لکھا کہ شکر ہے وہ کراچی واپس جا رہا ہے۔ عمار راشد کے بارے میں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اس حادثے میں محفوظ رہے ہیں اور اس وقت ہسپتال میں ان کا علاج جاری ہے۔ واضح رہے کہ عمار راشد کی طیارے میں سوار ہونے سے قبل یہ آخری پوسٹ تھی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…