ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

’’پاکستان کا وزیراعظم بنا تو سب سے پہلا کام کونسا کروں گا ؟‘‘ شاہد آفرید ی کا سیاست میں ویلکم لیکن پاکستان کا وزیراعظم بننے کیلئے مشورہ بھی دیدیا گیا

datetime 19  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شاہد خان آفریدی فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈال رہے ہیں اور مختلف جگہوں پر ان کے بیانات سوشل میڈیا کی زینب بنتے جارہے ہیں ۔ حال ہی میں ان کا یہ بیان سوشل میڈیا کی زینت بنا رہا جس میں انہوں نے نریندر مودی پر سخت تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا کہ دنیا میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں جبکہ بھارتی وزیراعظم مذہب کے نام پر سیاست کر رہے ہیں ۔

جبکہ ایک اور موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میں اگر پاکستان کا وزیراعظم بنا تو پاکستان کو کرپشن سے پاک کر دوں گا ۔ آفریدی کے بیانات کی روشی میںسوشل میڈیا صارفین میں ایک تجسس نظر آرہا ہے کہ شاہد آفریدی کیا سیاست میں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں ؟ جس پر ملکی سیاست دان بھی بات کرتے نظر آرہے ہیں ۔ سندھ ہائی کورٹ میں پیشی کے وقت سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہرکوئی سیاست کر سکتا ہے کوئی بھی وزیراعظم بن سکتا ہے ، یہ ثابت ہو گیا ہے کہ کرکٹر ناکام سیاست دان ہوتے ہیں ، آفریدی سیاست میں آنا چاہتے ہیں تو وہ بلکل آئیں یہ ان کا آئینی و قانونی حق ہے لیکن وزیراعظم بننے کیلئے انہیں الیکشن لڑنا اور جیتنا پڑیں گےبغیر الیکشن لڑے انہیں وزیراعظم قبول کسی صورت نہیں کریں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…