ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

اگر جہاز اور بسیں چلانے کی اجازت دی جارہی ہے تو ہم نے کیا بگا ڑا ہے؟آخری بار استدعا کر رہا ہوں ٹرین چلانے دیں،میں خود بھی فیصلہ کر سکتا ہوں، عمران خان بارے بھی انتہائی اہم بات کر دی، شیخ رشید کھل کر بول پڑے

datetime 17  مئی‬‮  2020 |

راولپنڈی (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر جہاز اور بسیں چلانے کی اجازت دی جارہی ہے تو ہم نے کیا بگا ڑا ہے؟آخری بار استدعا کر رہا ہوں ٹرین چلانے دیں،میں خود بھی فیصلہ کر سکتا ہوں مگر مجھے عمران خان کی حیاء، مارتی ہے،میں کسی صوبے کا محتاج وزیر نہیں،بڑی عید سی قبل جھاڑو پھرے گا،شہباز شریف کو میری پارٹی والا سافٹ وئیر رکھنا چاہیے تھا،عمران خان کی حکومت کو 5 سال چلتے دیکھ رہا ہوں،

اگر 31 جولائی تک نیب ترمیم نا ہوئی تو بڑی عید سے پہلے جھاڑو پھر جائیگا۔ اتوار کو یہاں ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاکہ روزانہ کی 142 ٹرین چلاتے ہیں،15 سے 18 فریٹ الگ چلاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تمام تر ایس او پی لکھ کردے دیئے ہیں، میں ٹرینیں چلانے کیلئے پرسوں سے زیادہ انتظار نہیں کر سکتا،مجھے عمران خان کی حیاء مارتی ہے۔ شیخ رشید نے کہاکہ کسی نے اگر میری طاقت دیکھنی ہے تو اللہ کی دی گئی طاقت دیکھ لے،پرسوں تک ٹرین چکا دیں گے یا نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہاکہ میں کسی بھی صوبہ کا ماتحت نہیں، عمران خان سے ملاقات کا انتظار ہے،24 کروڑ روپے ہمارے پاس جمع ہیں، ہماری ایڈوانس بکنگ ہوتی ہے،ہمیں یقین دہانی تھی کہ پیر ہم ٹرین چلائیں گے،پاکستان ریلوے اللہ کے بعد عمران خان اور میرے ماتحت ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں تھکا ہوا وزیر نہیں،نا ہی میرے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر بدھ تک ٹرین چلانے کی اجازت نہ ملی تو بکنگ کی مد کے 24 کروڑ روپے عوام کو واپس کر دیں گے،بلوچستان سے ایک جعفر ایکسپریس چلانی ہے، کیا مسئلہ ہے؟،اگر کراچی کا ٹریک کھلے گا تو ریلوے چلے گی۔ انہوں نے کہاکہ جیسے پنجاب والوں نے اجازت دی وہ میرے دل میں ہے، کچھ کہنا نہیں چاہتا، انہوں نے کہاکہ استدعا ہے کہ ٹرین کو چلانے دیں، میں از خود بھی ریلوے چلانے کا فیصلہ کر سکتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ ٹکٹ کی قیمت نہیں بدلی ہمیں ساڑھے پانچ ارب روپے کا خسارہ ہے،

ریلوے 4 صوبوں کی زنجیر ہے، پرسوں کے بعد سفری ایس او پی پر کام نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہاکہ مراد علی شاہ سے تعلقات اچھے ہیں لیکن فون پر بات نہیں کرنا چاہتا،کے سی آر کا معاملہ ہو تو مراد علی شاہ سے بات کروں۔انہوں نے کہاکہ 90 روز کی بکنگ ہوتی ہے،60 روز تو نکل چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کی حکومت کو 5 سال چلتے دیکھ رہا ہوں،میں نیب ترمیم کو ووٹ نہیں دوگا، جو ترامیم کو ووٹ دے گا عوام کی نظر میں واضح نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ 31 جولائی سے پہلے جھاڑو پھیر دی جائے گی،شہباز شریف کو میری پارٹی والا سافٹ وئیر رکھنا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہاکہ کسی سے بھی الجھنا نہیں چاہتے،اگر 31 جولائی تک ترمیم نا ہوئی تو بڑی عید سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…