یہ وقت ایسا نہیں ہے کہ منافع بنانے والی کمپنیوں اور حکومتوں کے مفاد کو لوگوں کی جانوں کو بچانے پر فوقیت دی جائے،وزیراعظم عمران خان سمیت 140 لیڈرز کے مفت ویکسین کیلئے پیٹیشن پر دستخط‎کر دیئے

15  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کی ویکسین تیار ہونے کے بعد دنیا بھر کے ممالک کو مفت میں دستیاب ہونی چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان سمیت دنیا کے 140 عالمی رہنماؤں نے یہ مطالبہ ایک خط کی صورت میں کیا ہے۔ عالمی خبر رساںادارے کے مطابق لکھے گئے خط پروزیراعظم عمران خان، ساؤتھ افریقہ کے صدر سیرل راما فوسہ، سینیگال و گھانا کے

صدوراور سابق وزیراعظم پاکستان شوکت عزیز سمیت 140 عالمی رہنماؤں کے دستخط موجود ہیں۔ عالمی رہنماؤں کی جانب سے لکھے جانے والے خط کے مندرجات اس وقت منظر عام پر آئے ہیں کہ جب فرانس میں ادویات تیار کرنے والی کمپنی سنوفی نے اعلان کیا ہے وہ کہ کورونا وائرس کی کسی بھی ویکسین کی پہلی کھیپ محفوظ رکھے گی۔اس خط پر سابق صدور اور وزرائے اعظم دستخط کرچکے ہیں پاکستان کی جانب سے اس خط پر وزیراعظم عمران خان اورسابق وزیراعظم شوکت عزیز نے دستخط کیے۔افریقن یونین کے چیئرپرسن ریم فوزا کا کہنا ہے کہ افریقی ممالک کا اس بات پر اتفاق ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تیار کردہ ویکسین کو جلد تیار ، ڈسٹری بیوٹ اور مفت دستیاب ہونا چاہیے، ” کسی بھی شخص کو اس کی شہریت اور آمدن کی وجہ سے کورونا وائرس کی ویکسین ملنے کی لائن میں پیچھے نہیں دھکیلا جاسکتا” ۔عالمی رہنماؤں کی جانب سے تحریر کردہ خط میں یہ ضمانت طلب کی گئی ہے کہ مؤثر ویکسین تیار ہونے کی صورت میں وہ تمام ممالک کے عوام کے لیے دستیاب ہوگی۔ خط میں ضمانت تمام ممالک سمیت اقوام متحدہ سے طلب کی گئی ہے۔پاکستان کی جانب سے اس خط پر وزیراعظم عمران خان اورسابق وزیراعظم شوکت عزیز نے دستخط کیے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…