لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں 31 مئی تک توسیع کر دی، تمام چھوٹی دکانیں ہفتے میں چار دن کھولنے کی اجازت ہو گی۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے تمام بڑے شاپنگ مالز، تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تاہم تعمیراتی صنعت میں الیکٹرانکس،اسٹیل،ایلومینیم کی دکانیں کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کی اجازت ہوگی۔ حجام کی دکانیں،بیوٹی پارلراور سیلون بھی
کھول دیئےگئے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام کریانہ اسٹورز، تندور، گراسری اسٹورز، جنرل اسٹورز پورا ہفتہ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلیں گئے۔فروٹ اور سبزی منڈی ہفتے میں سات دن کھلی رہیں گی، تمام ریٹیل شاپس بھی ہفتے میں چار دن کھولنے کی اجازت ہو گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پوسٹل اور کورئیر سروسز بھی ہفتے میں سات دن کھلی رہی گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاک ڈاون کے دوران میرج ہال،مارکیزاور پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی جبکہ کنسرٹ اور اسپورٹس سرگرمیاں بھی بند رہیں گی۔