ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

شہباز تتلہ قتل کیس‘ ایس ایس پی مفخر عدیل نے اعتراف جرم کرلیا، تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 8  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) شہباز تتلہ قتل کیس میں اہم پیشرفت ایس ایس پی مفخر عدیل نے دوران تفتیش اپنا اقبال جرم کرلیا ۔تھانہ نصیر آباد پولیس نے شہباز تتلہ کے اغوا اور قتل کیس کا چالان سیشن عدالت میں جمع کرایا۔چالان میں بتایا گیا ہے کہ ایس ایس پی مفخر عدیل شہباز تتلہ کو قتل کرنے کے بعد روپوش ہوگیا اور دوران تفتیش ملزم نے اقبال جرم بھی کرلیا ہے۔

پولیس چالان کے مطابق ملزم نے اپنے دوست کو قتل کرنے کی مکمل منصوبہ بندی کر رکھی تھی،مفخر عدیل نے اپنے دوست شہباز تتلہ کی لاش کیمیکل میں ضائع کی اور اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے پولیس ملازمین سے جائے وقوعہ کو اچھی طرح دھلوایا جن کے بیانات بھی قلمبند کرلئے ہیں۔چالان میں یہ بھی بتایا کیا گیا ہے کہ شہباز تتلہ کی لاش اور کیمیکل کو جس جگہ ضائع کیا وہاں کے نمونے حاصل کرکے فرانزک کے لئے لیبارٹری بھیجوادیئے گئے ہیں۔چالان کے مطابق ایس ایس پی مفخر عدیل کے خلاف تمام ٹھوس شواہد موجود ہیں جو عدالت میں پیش کئے جائیں گے جبکہ پراسیکیوشن برانچ چالان کا جائزہ لینے کے بعد اسے منظور کرے گی جس کے بعد مقدمے کے ٹرائل کا آغاز ہوگا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…