ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

’’ صوبہ پنجاب نے ایک لاکھ مریضوں کیلئے انتظامات مکمل کر لیے‘‘ جس علاقے میں تعداد سامنے آئےفوراً کیا کیا جائے گا ؟ اہم اعلان کر دیا گیا

datetime 8  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مشکل کی اس گھڑی میں سیاست کی بجائے ملک و قوم کے مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے غیر معمولی فیصلے کئے ہیں ،جہاں بھی کورونا کیسز کی تعداد بڑھے گی اس علاقے کو فوری سیل کر دیا جائے گا ، وفاق کے تحت پنجاب میں 30لاکھ افراد میں 37.1ارب روپے کی خطیر رقم تقسیم کی جا چکی ہے ،

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سیاست پراپیگنڈے اور جھوٹے الزامات کی کمزور بیساکھیوں کے سہارے کھڑی ہے ۔ میڈیا کیلئے جاری کئے گئے اپنے ویڈیو بیان میں ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ حکومت نے مختلف طبقات کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے لاک ڈائون میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے اس لئے عوام سے اپیل ہے کہ کورونا وائرس سے بچائو کیلئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں ،اگر خدانخواستہ کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے تو حکومت کو لاک ڈائون میں نرمی اور کاروبار کھولنے کی اجازت دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنا پڑے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے ایک لاکھ مریضوں کیلئے انتظامات کر رکھے ہیں اور اس تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے ،صوبے میں طبی عملے کیلئے حفاظتی کٹس کی کوئی کمی نہیں اور ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں مراعات دی جارہی ہیں۔ کورونا وائرس کی وباء تھمنے کے بعد فرنٹ لائن پر لڑنے والے طبی عملے کو تحسین پیش کرنے کے لئے تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے موجودہ حالات میں پراپیگنڈے جبکہ پیپلز پارٹی نے وفاق پر بے بنیاد الزامات عائد کرنے کی سیاست کی جو قابل مذمت ہے لیکن عوام نے دونوں کے منفی کردار کو یکسر مسترد کردیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…