اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ہمیں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی بتدریج تبدیل کرنا ہو گی،ٹائیگر فورس میں شامل ڈاکٹرز کا مشکور ہوں،ایسے وقت میں حکومت کے ساتھ رضاکاروں کی اہم ضرورت ہے،17 ہزار رضا روں کا تعلق صحت کے
شعبے سے ہے،آئندہ دنوں میں ٹائیگر فورس کا کردار اہم ہوگا،ڈاکٹرزٹیلی میڈیسن کے ذریعے علاج کرسکیں گے۔کورونا کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ٹائیگر فورس میں شامل ڈاکٹرز کا مشکور ہوں،ایسے وقت میں حکومت کے ساتھ رضاکاروں کی اہم ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ 17 ہزار رضا روں کا تعلق صحت کے شعبے سے ہے،آئندہ دنوں میں ٹائیگر فورس کا کردار اہم ہوگا،ڈاکٹرزٹیلی میڈیسن کے ذریعے علاج کرسکیں گے۔ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا وائرس کتنے عرصے تک رہے گا اور اس کا پھیلاؤ کتنا ہوگا اس کے بارے میں کچھ یقین سے نہیں کہا جاسکتا، جب تک پوری قوم مل کر احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کرتی تب تک ہم اس وبا کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔