ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

نیب اور حکومتی  ایجنسیوں  کو چیلنج ! عمران خان نفرت اور تکبر کے ساتھ حکومت کرتا ہے جو بہتان تکبر اور نفرت کی سیاست بھی کامیاب نہیں ہو سکتی ،جتنی مرضی  دعاؤں کے شو کروا لے اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی کوٹکٹ دینے کے لیے کوئی امیدوار بھی نہیں ملے گا،ن لیگ حکومتی کارکردگی پر پھٹ پڑی ، چیف جسٹس سے بڑی اپیل کر دی گئی

datetime 3  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدوملہی (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری اورسابق وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال  نے حکومت اور نیب پر کھڑی تنقیدکرتے ہوئے کہا  ہے کہ  حکومت نے عوامی منصوبوں کو کس طرح تباہ و برباد کر دیا، میں سپورٹس سٹی کھڑا ہو جہاں پر انٹرنیشنل میچز ہونا تھے مگرحکومتی انتقامات میں یہ منصوبہ قبرستان کا منظر پیش کر رہاہے۔   نارووال سپورٹس سٹی کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے

احسن اقبال نے کہا کہ اربوں روپے کے نقصان کا ذمہ دار کون ہے؟آج اس جیسے کئی منصوبے تاخیر کا شکار ہیں ہر جگہ تعلیمی منصوبے بھی فنڈ نہ جاری کرنے کی وجہ سے سفید ہاتھی بن چکے نیب سے سوال کرنا چاہتا ہوں کہ یہ جوا خانہ یا شراب کا اڈہ نہیں سپورٹس سٹی کا یہ منصوبہ تو نوجوانوں کے لیے تھا کل کو اسے مکمل کرنے کے لیے اربوں روپے درکار ہونگے وقت آئے گا تو سپورٹس سٹی پر اضافی لاگت کے پیسے عمران خان سے وصول کے جائیں گے پنجاب حکومت کی نااہلی سے کورونا میں اضافہ ہوا یہ پنجاب کے ساتھ بدترین مذاق ہے پنجاب پر نااہل نالائق حکومت مسلط کی گئی قومی اسمبلی کا اجلاس فوری بلایا جائے آٹا چینی چوی سے توجہ ہٹانے کے لیے اٹھارویں ترمیم کا شوشہ چھوڑا گیا مسلم لیگ ن نے 5سال اٹھارویں ترمیم کے تحت کام کیا ہم نے 11ہزارمیگاواٹ نئی بجلی پیدا کی 2 ہزار کلو میٹر موٹر ویز بنائے اٹھارویں ترمیم کے ساتھ ہی دہشت گردی کی جنگ میں فنڈز دئے،سی پیک چلایا اصل مسئلہ اٹھارویں ترمیم نہیں نااہلی اور نالائقی ہے پریس کے عالمی دن پرمیڈیا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں پاکستان کے بڑے میڈیا ہاؤس کا مالک میر شکیل الرحمن اس فاشسٹ حکومت نے گرفتار کیا ہو ہے حکومت کی نفرت اورانتقام کی وجہ سے میڈیا ہاؤسز اور میڈیا ورکرز بدحالی کا شکار ہیں ہمیں یہ کہتے تھے کرپٹ حکومت ہے آج دو سال بعد بھی یہ کسی منصوبے پر کرپشن کا کیس نہیں بنا سکے نیب اور حکومتی  ایجنسیوں چیلنج کرتا ہوں کہ میرے خلاف ایک روپے کی بھی بدعنوانی ثابت کریں عمران خان نفرت اور تکبر کے ساتھ حکومت کرتا ہے جو بہتان تکبر اور نفرت کی سیاست کرے کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا چاہے جتنی مرضی۔ دعاؤں کے شو کروا لے اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی کوٹکٹ دینے کے لیے کوئی امیدوار بھی نہیں ملے گا چیف جسٹس سے اپیل کرتا ہوں سپورٹس سٹی منصوبے کی تباہی کا نوٹس لیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…