جمعرات‬‮ ، 09 اکتوبر‬‮ 2025 

روایتی چینی طب کی طرح پاکستان میں بھی جڑی بوٹیوں سے کورونا وائرس کی روک تھام،چینی سفیر نے بڑا اعلان کردیا

datetime 3  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آ ن لائن )پاکستان میں چینی سفیر یائو جنگ نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان جلد کورونا وائرس کی وباء پر قابو پالے گا۔ کورونا وائرس کی وباء عارضی چیلنج ہے ۔ غیر ملکی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے شرح اموات کم ہے، پاکستان کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر زیادہ تر مریض جوان ہیں اور ان میں بھی وائرس کی علامات ہلکی ہیں، اس لیے ان کا علاج آسان ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ روایتی

چینی طب کی طرح پاکستان میں بھی جڑی بوٹیوں سے کورونا وائرس کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ جب چین کو کورونا وائرس کے سخت چیلنج کا سامنا تھا تو پاکستان نے چین کی مدد کے لیے سب سے بہتر کام کیا۔ چین کے سفیر نے یہ بھی کہا کہ فروری میں پاکستان میں پہلی مرتبہ کورونا کے تصدیق شدہ کیس کی اطلاع ملی تو چینی حکومت، مقامی حکومتوں اور کاروباری اداروں اور سول سوسائٹیوں نے بھی پاکستان کو مدد فراہم کرنا شروع کر دی، چین پاکستان کی مدد کے لیے طبی سامان اور کئی طبی ٹیمیں پاکستان بھیج چکا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اوساکا۔ایکسپو


میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…