میرپور ماتھیلو(این این آئی)شہر گھوٹکی کے لاکھو محلے میں21 افراد کا کورونا وائرس ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے بعد علاقے میں نقل و حمل کو محدود کردیاگیا ، لوگوں سے اس سلسلے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تنبیہہ تفصیلات کے مطابق گھوٹکی شہر کے لاکھا محلہ میں چند روز قبل ایک رہائشی کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گیا تھا جس کے تعلقدار لوگوں سے سیمپل لئے گئے تھے
جن میں سے آج 31 کا رزلٹ ضلعی انتظامیہ کو موصول ہوا ہے جس کے مطابق 21 افراد میں کورونا وائرس پازیٹیو آیا ہے جبکہ باقی رزلٹ آنا باقی ہے. اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ رٹائرڈ محمد خالد سلیم کا کہنا ہے کہ متعلقہ محلے میں لوگوں کی آمد و رفت کو محدود کیا جارہا ہیتاہم عوام کو چاہیے کہ وہ سخت احتیاطی تدابیر اختیار کریں تا کہ وائرس کی زنجیر ٹوٹ سکے اور یہ وبا مزید افراد تک نہ پھیل سکے