راولپنڈی (این این آئی)گوجر خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بیوہ عورت کوکورونا فنڈ سے امداد کا جھانسہ دیکر زیادتی کانشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث مزید ایک ملزم کو گرفتارکرلیا،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے خواتین اوربچوں سے تشدد اور ستحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کے احکامات جاری کررکھے ہیں،ایس پی صدرڈویژن ضیاء الدین احمد ن
سی پی اوکو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ زیادتی کرنے والے ملزمان کے خلاف متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیاتھا،ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ اوگوجرخان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بیوہ عورت کوکورونا فنڈ سے امداد کا جھانسہ دیکر زیادتی کرکانشانہ بنانے کے مقدمہ میں ملوث ملزم عرفان نذیر کوبھی گرفتارکرلیا جبکہ ملزم کاایک ساتھی صہیب پرویز قبل ازیں چالان ہوچکاہے ،ایس پی نے مزیدبتایاکہ ملزمان گجرات سے کررونا فنڈ کی امدادجھانسہ دے کرگوجر خان لیکر آئے، غیر اخلاقی جرائم میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانا پولیس کی اولین ترجیح ہے،سٹی پولیس آفیسرمحمد احسن یونس نے زیادتی کرنے والے ملزم کی گرفتاری پر ایس پی صدر اورگوجرخان پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ خواتین اور بچوں پر کسی بھی قسم کا زیادتی یا تشدد ناقابل برداشت ہے، گرفتارملزم کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزادلوائی جائے۔