ملتان /پشاور (این این آئی)دبئی سے خصوصی پرواز کے ذریعے 250 افراد پشاور اور 188 ملتان پہنچے جنہیں اسکریننگ اور طبی جانچ کے بعد قرنطینہ مراکز اور ہوٹل منتقل کردیا گیا۔ملتان پہنچنے والے 172مسافروں کو قرنطینہ سینٹر، 9 کو ہوٹل ،7کو نشترہسپتال منتقل کردیاگیا ۔پشاور پہنچنے والے 250 مسافروں کی مکمل اسکریننگ اورطبی جانچ کی گئی
جس کے بعد محکمہ صحت کی ٹیموں کے ذریعے مسافروں کو قرنطینہ بھیج دیاگیا۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث فضائی آپریشن معطل ہے جس کی وجہ سے ہزاروں پاکستانی دیگر ممالک میں پھنسے ہوئے ہیں تاہم پی آئی اے کی خصوصی پروازوں کے ذریعے اب تک 27 ہزار کے قریب پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جا چکا ہے ، دیگر کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔