اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں نیدرلینڈ کے سفیر ووٹر پلومپ نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث ہمیں مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،آئندہ ہفتے پی آئی اے کی پرواز پاکستان میں پھنسے نیدرلینڈ کے شہریوں کو وطن واپس لے کر جائے گی،نیدرلینڈ کے سفیر نے شہریوں کی وطن واپسی کے لیے
تعاون پر پاکستانی حکام، وزارت خارجہ اور سول ایوی ایشن کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔پاکستان میں نیدرلینڈ کے سفیر ووٹر پلومپ نے ویڈیو پیغام میں کہا آئندہ ہفتے پی آئی اے کی پرواز پاکستان میں پھنسے نیدرلینڈ کے شہریوں کو وطن واپس لے کر جائے گی، شہریوں کی وطن واپسی کے لیے تعاون پر پاکستانی حکام، وزارت خارجہ اور سول ایوی ایشن کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں،سفیر ووٹر پلومپ کا کہنا تھا کرونا وائرس کے باعث ہمیں مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پاکستان اور نیدرلینڈ سمیت دنیا بھر کرونا سے متاثر ہوئی ہے،جبکہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان میں مقیم نیدرلینڈ کے شہریوں کی وطن واپسی کے لیے سفارتخانہ 6 ہفتوں سے گھر سے کام کر رہا ہے،سفیر کا مزید کہنا تھا کرونا وائرس کے باعث نیدرلینڈ سفارتخانے کی ویزہ سروس معطل ہے،امید ہے جلد ہی کرونا وبا اور مشکل وقت ختم ہو جائے گا۔