بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کے   فلاحی ادارے نے 20 ہزار مستحق پاکستانی خاندانوں میں رمضان پیکج کی تقسیم شروع 

datetime 2  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کے فلاحی امدادی ادارے کی طرف سے اسلام آباد کے 20 ہزار مستحق خاندانوں میں رمضان پیکج کی تقسیم شروع کردی گئی ہے اس موقع پر منعقدہ تقریب میںپیر نورالحق قادری اور سعودی سفیرنواف سعید المالکی نے خصوصی طور پر شرکت کی ،پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے اپنے پیغام میں کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے

معاشی مسائل کا شکار پاکستان کے عوام کی مدد کے لئے سعودی عرب ان کے شانہ بشانہ ہے اورکھانے پینے کی اشیاء پر مشتمل راشن بیگز حکومت کے تعاون سے لوگوں کے گھروں تک پہنچائے جا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سعودی ادارے مکتب الدعوۃ کی طرف سے ریلیف پیکج کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری اور پاکستان میں خادم الحرمین الشریفین کے سفیر نواف بن سعید مالکی اور دیگر نے خصوصی طور پر شرکت کی وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری نے کہا کہ آج سعودی مکتب الدعوۃ کی جانب سے 20 ہزار پاکستانی خاندانوں کو راشن دیا جارہا ہے انہوں نے کہا عالمی وبا کے باعث پوری دنیا معاشی مشکلات میں ہے لیکن سعودی ولی عہد نے پاکستان کا ہر حال میں ساتھ دیا ہے ادارے کے ترجمان کے مطابق ہر راشن بیگ میں 10 کلو آٹا، پانچ کلو چینی، پانچ کلو چاول، پانچ لیٹر کوکنگ آئل، دو کلو خشک دودھ آدھا کلو چائے کی پتی، ایک کلو جوس پاوڈر، دو کلو کھجوریں شامل ہے۔ شاہ سلمان کے فلاحی ادارے کی طرف سے ماہ صیام کے موقع پر بلخصوص کورونا سے متاثرہ غریب افراد میں راشن کی تقسیم سے اس وقت گھر وں تک محدود رہ کر مالی آمدنی سے محروم افراد کی مددہو سکے گی ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…