ٹوکیو(این این آئی)پاکستان کے معروف ماہر تعلیم اور سابق ایڈیشنل سیکرٹری پروفیسر رئیس علوی کو پاکستان جاپان دوستی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے پر حکومت جاپان نے سب سے بڑے سول ایوارڈ سے نواز دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق پروفیسر رئیس علوی کو دیاگیا گئے ایوارڈ جاپان کی حکومت کی جانب سے دو ممالک کے درمیان بہترین
خدمات پیش کرنے والے افراد کو دیا جاتا ہے۔پروفیسر رئیس علوی نا صرف جاپان شاعری ہائیکو کے معروف شاعر ہیں بلکہ جاپانی شعراء کی معروف ہائیکو شاعری کتابوں کے اردو زبان میں مترجم بھی ہیں۔پروفیسر رئیس علوی پاکستان میں ہائیکو کے ہونے والے مشاعروں میں باقاعدگی سے شرکت بھی کرتے رہے ہیں اور جاپانی کلچرل پروگراموں میں مرکزی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔جاپان کے وزیر خارجہ موتیگی توشیمتسو نے پروفیسر رئیس علوی کے لیے یہ اعزاز اپنے نام کرنے پر خصوصی مبارکباد کا پیغام بھی بھیجا۔اس موقع پر پروفیسر رئیس علوی کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی وہ جاپانی زبان اور جاپانی شاعری کو فروغ دینے کے لیے اپنا بہترین کردار ادا کرتے رہیں گے۔