باجوڑ(این این آئی) ڈسپلن کی خلاف ورزی پر باجوڑ لیویز فورس کے دونوں صوبیدار میجر معطل۔ صوبیدار میجرز اور قائم مقام ڈی ایس پیز گلزر خان اور ستار خان کو معطل کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ پیر شہاب علی شاہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ آر پی او ملاکنڈ کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او نے دفعہ 144 کیخلاف ورزی اور احتجاج کرنے پر گلزر خان اور ستار خان کو معطل کردیا ہے۔ دونوں کو تمام سرکاری ہتھیار، سرکاری گاڑی اور سرکاری سامان واپس کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔