نئی دہلی (آن لائن) بھارتی شہر آگرہ کے ایک قرنطینہ سینٹر میں مریضوں کو دروازے کے باہر سے پھینک کر کھانا دیا جانے لگا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص حفاظتی لباس پہنے ایک دروازے کے اندر کھانے کا سامان اور پانی کی بوتلیں پھینک رہا ہے اور دروازے کے دوسری طرف کھڑے افراد اسے حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ ویڈیو مبینہ طور پر ا?گرہ کے ہندوستان کالج کی ہے جسے مقامی انتظامیہ نے قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کر دیا ہے۔مقامی افراد کا دعویٰ ہے کہ اس قرنطینہ مرکز میں اسی طرح سے کھانا تقسیم کیا جاتا ہے۔ واضع رہے کہ ا?گرہ میں کورونا وائرس کی صورتِ حال نہایت خراب ہے، ا?گرہ کے میئر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شہر میں ووہان جیسی صورتِ حال ہوسکتی ہے کیونکہ مقامی انتظامیہ کی کارکردگی نہایت خراب ہے۔