کوئٹہ(آن لائن)جمعیت علما اسلام (نظریاتی) پاکستان کے مرکزی امیرمولاناخلیل احمد مخلص ،مرکزی کنونیئرمولناعبدالقادر لونی، مرکزی جنرل سیکرٹری مولنامحمودالحسن قاسمی، مرکزی ترجمان سیدحاجی عبدالستارشاہ چشتی ،مرکزی ڈپٹی کنونیئر نجم خان ایڈووکیٹ ،مرکزی سیکرٹری مالیات مولناعبدالستار آزاد ،قاری محمداکمل ،صوبائی کنونیئرمفتی شفیع الدین ،
صوبائی کنونیئرخیبر پختونخوا،مولنامحمد طاہر بنوری ،صوبائی کنونیئرپنجاب قاری محمد اکمل سالار، عبدالغفارخان ،صوبائی کنونیئرسندھ مولناعزیزاحمدشاہ امروٹی، عبیداللہ حقانی مولوی رحمت اللہ حقانی مولناقاضی گل رحمن سالار، عبدالولی مفتی شمس اللہ ودیگرنے کہاکہ قادیانیت اقلیت نہیںفتنہ ہے کچھ مغرب نواز مغرب کی خوشنودی کے لیے اسے اقلیت کا درجہ دے رہے ہیں اقلیتوں کے تحفظ کاحکم ہے جبکہ فتنوں کو جڑ سے اکھاڑنے کا حکم ہے حکمران طبقہ قادیانیوں کی اقلیتی کمیشن میں شمولیت سے مزید قہر الہی کودعوت نہ دئیے ختم نبوت کے باربار چھیڑنے سے شہداء ختم نبوت وغازیان ختم نبوت کے خاندانوں کے زخموں پرنمک پاشی کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ اقلیتی کمیشن میں قادیانی نمائندے کی شمولیت کی تجویزبدترین قادیانیت نوازی کی عکاسی ہے چھپے قادیانیت نواز عناصر کی کارروائی ہے عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس ہے ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہر سطح پر جدوجہد جاری رہے گی دین دشمنی اور قادیانیت نوازی کوملک پرمسلط کرنے نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ہمارے دین کی اساس ہے ان سازشوں کے خلاف حساسیت اور بیداری امت مسلمہ کے زمہ داری ہے ختم نبوت پر نقب لگانے والوں کی سازشوں کے مکمل سد باب کے لیے میدان میں نکالنے کاوقت آچکاہے ختم نبوت دنیابھر کے مسلمانوں کوایک ایسا عقیدہ ہے جس پر ہر مسلمان قربان ہونے کے لیے تیار ہے بالخصوص پاکستان کے مسلمان خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کے معاملے میں اس قدر حساس ہیں کہ کوئی ادنی سے ادنی مسلمان بھی آپؓ کے بارے ذرہ برابر بھی کوتاہی برداشت نہیں کرسکتاختم نبوت جیسے حساس قوانین کے ساتھ
چھیڑخانی کرتے رہتے ہیںان شرپسندوں میں کچھ لوگ وہ بھی ہیں جوآئین پاکستان کی 1974 سے توہین کرتے آرہے ہیں جو آج بھی آئین پاکستان کو محض ردی کاغذ سمجھتے ہیں،لیکن اس کے باوجود اپنی شناخت چھپاکر پاکستان کے مسلمانوں کی اسلامی شناخت کو مجروح کرنے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ لاکھوں فرزندان آج بھی ختم نبوت کی تحفظ کے لیے میدان میں موجود ہے قادیانی اسلام اور
ملک پاکستان کے باغی ہے قادیانی پاکستان کے وجود اور آئین پاکستان کے قائل نہیں عمران خان حکومت میں شامل بعض قادیانیت کے پیروکار وزرا عمران حکومت کو ہمیشہ مذہبی معاملات چھیڑ کرکسی خطرناک حادثے کاشکار کرنا چاہتی ہے لیکن عمران خان اوران کے حکومت میں شامل وزرا کان کھول کر سن لیں کہ قادیانیوں کی حمایت ہی انکاحماقت ہے انہوں نے اقلیتی کمیشن میں قادیانی نمائندیکی شمولیت کی تجویز کو
مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے آئین کے غدار کو اقلیتی کمیشن میں شامل کرناآئین کی توڑنے کی مترادف ہے۔قادیانی نے آج تک آئین پاکستان کو تسلیم نہیں کیا ہے آئین پاکستان نے ان کو غیرمسلم قرار دے چکا ہیلیکن انہوں نے آج تک خود کو اقلیت تسلیم نہیں کیا اورآئین پاکستان کے کھلی طورپر بغاوت کرکے خودکو احمدی مسلم کموینٹی کہتے ہیں اور آئین پاکستان کی بغاوت کرنے کی باوجود ان کو
کوئی قانونی حیثیت دینایاپلیٹ فارم مہیاکرنے کاکیاحق بنتا ہے سوچی سمجھے سازشی منصوبے کی تحت قادیانیوں کی شناخت اور آئینی مذہبی سماجی اور معاشرتی حیثیت کے تعین کے لیے کوشش ہورہی ہے ایسے اسلام اورملک دشمن اقدامات سے امت مسلمہ کی جذبات کو مجروح نہ کیا جائے ختم نبوت ایمان کامسئلہ ہے جوامت مسلمہ کو اپنی جان سے زیادہ عزیز ہے ختم نبوت کے مسئلے پر کسی کوآنچ آنے نہیں دینگے حکمران طبقہ نبی کے دشمن قادیانیت کو خوش کرنے سے آقا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روح کو تکلیف نہ پہنچائے
انہوں نے کہا کہ قادیانیت ملعون آستین کے سانپ اور ملک و ملت کے دشمن ہیں پاکستان میں دیگر اقلیتیں بھی موجود ہیں ان کو اقتدار میں شامل کرنے پر کسی کااعتراض نہیں لیکن قادیانی اسلام اورملک کے دشمن ہیں یہ اسرائیلی ایجنٹ ہیں خفیہ تدبیروں کے ذریعے ملک وملت کی جڑیں کاٹ رہے ہیں اس سے ہماری ملک کی سالمیت کو خطرہ ہے قادیانیت کیلئے اقتدار کی راہ ہموار کرنا اسلام اورملک کی غدار ہے
کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وجود میں آنیوالی آزاد، اسلامی، نظریاتی ریاست میں قادینیت کے لیے کوئی گنجائش نہیں قادینیت نوازقوتوں کی شرمندہ خواب کی تعبیرپوری نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ حکومتی صفوں میں موجسد کچھ کالی بھیڑیا قادیانیت کو خوش کرنے،مال بٹورنے اور اپنی نوکری پکی کرنے کیلئے مسلسل ختم نبوت کے مسئلے کوچھیڑا جارہا ہے ختم نبوت مسلمانوں کی اجتماعیت اور مرکزیت کی علامت ہے
انہوں نے کہا کہ ملک کی بقا وسالمیت اس وقت تک ہے جب تک اس میں اسلامی نظریات کو باقی رکھا جائے۔ اگر اس کی نظریاتی اعتقادی کو یلغاروں سے کھوکھلا کر دیا تواس کی نظریاتی جغرافیائی سرحدات سمٹ کر اغیار کے دامن میں چلی جائیں گے اور ہماری آزادی وخودمختاری نہیں رہے گی انہوںنے کہاکہ مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتاہے نبی اخرزمان کے ناموس پراپناجان قربان کرنے کوسعادت سمجھتے ہوئے
کسی لعین ملعون قادیانی نواز قوتوں کے ہرناپاک کوشش سازش کا ڈٹ کرمقابلہ کرینگے انہوںنے کہاکہ قادیانیوں کے تمام کلیدی عہدوں سے ہٹاکر تمام محکموں میں چھان بین کراکر قادیانیوں کو برطرف کیاجائیں عمران خان اپنیاردگرد جمع قادیانی نواز دشمنوں پر نظررکھیں جو نہ صرف انکے دشمن بلکہ ملک دشمن بن کراپنے آقاوں کے خوشنودی کیلئے ہمیشہ قادیانیت نوازی کا مظاہرہ کرتے ہیںناموس رسالت قانون یاقادیانیوں کے
غیرمسلم اقلیت کے قوانین کو کوئی مائی کالال بھی تبد یل نہ ہی ترمیم کرسکتاہے حکمران ان کے قادیانی نواز چیلے کان کھول کرسن لیں کہ جس دن بھی ناموس رسالت قادنیت قانون کوچھیڑاگیاتواسی دن ہی سے عمران خان کی بدقسمتی آغازہوگاانہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرمذہبی امور کے وضاحتی وتردیدی بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی وزیرمذہبی امور کوعالم دین ہونے کی ناطے حکومت کی غلط اقدامات کی دفاع نہ کریں چندروزکی کرسی کے بجائے حضرت محمدصل اللہ علیہ وسلم جانشین کاکردار اداکریں۔