’’بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ‘‘ “میں لاک ڈاون متاثرین کیلئے سو ارب روپیہ کی امداد کا اعلان کرتا ہوں، لیکن یہ پیسہ متاثرین کو وفاقی حکومت دے۔۔۔۔ بجلی و گیس کے بِل، مرتضیٰ وہاب کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا‎

1  مئی‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) “میں لاک ڈاون متاثرین کیلئے سو ارب روپیہ کی امداد کا اعلان کرتا ہوں، لیکن یہ پیسہ متاثرین کو وفاقی حکومت دے”، بجلی و گیس کے بِل، مرتضیٰ وہاب کا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا‎۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے اینکر پرسن نے کہا کہ بجلی، گیس کے بل تو وفاق کے دائرہ اختیار میں آتے ہیںاگر سندھ حکومت وفاقی حکومت کے فیصلے کے بغیر خود ہی

بجلی اور گیس کے بلوں میں ریلیف دے رہی ہے تو کیا اسکے پیسے بھی خود دیگی یا آپ نے فیصلہ کردیا کہ اسکے پیسے وفاقی حکومت دے؟۔ جس پرانوکھی منطق دیتے مرتضی وہاب کا کہنا تھاکہ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ہمیں وفاق سے پوچھنے کی ضرورت نہیں،وفاق کے ماتحت جو ادارہ ہمارے صوبے میں کام کررہا ہے، آئین کے تحت ہم اسکے ریٹ کا، ٹیرف کا فیصلہ کریں گے۔ترجمان سندھ حکومت کے انوکھی منطق کےبعد سوشل میڈیا پر ان کا مذاق بن گیا ، ای صارف نے لکھا کہ سندھ حکومت کو پتہ ہے کہ بجلی اور گیس وفاق کے ماتحت آتےہیں لیکن سندھ حکومت نے اپنی واہ واہ کرانے کیلئے اس قسم کے اعلانات کئے ہیں۔ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ میں کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں بیروزگار ہونیوالوں کیلئے 10ارب روپے کا اعلان کر تا ہوں لیکن یہ پیسہ وفاق دے گی ۔ ڈاکٹر شہباز گل نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ویسے تو حد ہی ہے اس ڈھٹائی کی ۔ اگر یہی منطق رکھی جائے تو پھر سٹیٹ بینک بھی صوبہ سندھ میں موجود ہے تو کہیں مانیٹرپالیسی بھی بنانے کا تو نہیں سوچ رہے ۔ اس کہتے ہیں بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ ۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…