گلگت (این این آئی)گلگت بلتستان کے برف پوش پہاڑوں میں محورقص پاکستانی بچے محمد کی پوری دنیا میں دھوم مچ گئی۔برف پوش پہاڑوں کے دامن میں رقص میں مگن ننھے محمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے بھی اس ویڈیو کو پسند کیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ادھانوم نے یونیسیف کی شیئر کردہ ویڈیو کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ تہم پر خدا کی رحمت ہو۔یونیسیف نے محمد کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لاک ڈاؤن میں رقص منع نہیں، پاکستان کا ننھا محمد ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں آگے بڑھتے جانا ہے۔