اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی جانب سے خواجہ سراؤں میں راشن تقسیم کیا گیا ۔ ایک بیان میں شیری مزاری نے کہاکہ ہماری حکومت کی کوشش ہے کہ خواجہ سراؤں کو بھی برابر کے حقوق حاصل ہوں ،ہم نے پمز ہسپتال میں خواجہ سراؤں کے لئے الگ وارڈزز بنائے۔ انہوںنے کہاکہ میں نے سال ڈیڈھ پہلے صوبوں کو خط لکھا کہ وہ سرکاری ہسپتالوں میں بہی علیحدو وارڈز بنائیں لیکن اس پہ بد قسمتی سے
کام نہیں ہوا ۔شیریں مزاری نے کہاکہ ہمیں فخر ہے کہ عائشہ مغل جو ہماری وزارت میں کام کرتی ہے وہ ہمارے وفد میں شامل ہو کر جنیوا میں انسانی حقوق کی کونسل میں پاکستان کا کیس موثر انداز میں پیش کیا ۔شیریں مزاری نے کہاکہ ہم اس بات کی بھی کوشش کر رہے ہیں تمام خواجہ سراؤں کا اندراج نادرا میں ہو سکے ۔تقریب میں پانچ سو خواجہ سراؤں میں راشن تقسیم کیا گیا۔اس تقریب میں راشن پاکستان بیت المال کے تعاون سے تقسیم کیا گیا۔