جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کم از کم روزے میں تو جھوٹ نہ بولیں، سینیٹر فیصل جاوید کا مریم اور نگزیب کو افطار کے بعد بیان دینے کا مشورہ

datetime 29  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر پی ٹی آئی رہنما سینٹر فیصل جاوید نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپوزیشن رہنمائوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ افطار کے بعد بیان دیا کریں ، کم از کم روزے میں تو جھوٹ نہ بولیں ، پاکستان کو عمران خان صاحب جیسا دیانتدار لیڈر ملا ہے جو شفافیت پر مکمل یقین رکھتا ہے کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کرنے والا ۔ بدھ کو اپنے بیان میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ اپوزیشن والوں کو چاہیے کہ افطار کے بعد بیان دیا کریں۔انہوں نے کہاکہ کم از کم روزے میں تو جھوٹ نہ بولیں ۔

سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ جھوٹ تو ویسے بھی نہیں بولنا چاہیے لیکن کیا کہیں یہ تو عادتاً مجبور ہیں – انہوں نے کہاکہ غریب کو اس حال میں پہنچانے میں ان کے ان کے جھوٹ، کرپشن ، منی لانڈرنگ بیرون ملک جائیدادوں کا بڑا کردار ہے، انہوں نے کہاکہ اب بھی اپنے جھوٹے دفاع سے باز نہیں آئے توبہ کریں اور عوام کو سچ بتائیں – انہوں نے کہاکہ پاکستان کو عمران خان صاحب جیسا دیانتدار لیڈر ملا ہے جو شفافیت پر مکمل یقین رکھتا ہے کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کرنے والا عمران خان ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…