اسلام آباد (این این آئی)جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 اور زیرزمین گہرائی 186 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔خیبرپختوانخوا کے
شہر شانگلہ، مالاکنڈ، مردان، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، پشاور، دیر، صوابی اور شانگلہ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔