اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی کامران خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ کرونا کے دوران حکومتی شخصیت کی کارکردگی روزانہ بنیاد پر جانچنے پر سمجھتا ہوں کہ 72 سالہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد شب و روز بے لوث خدمات کی فہرست میں سب سے آگے ہیں،
سندھ کی وزیر صحت سب سے پیچھے مکمل غائب ہیں، حدیں تمام ہو گئیں ڈاکٹر عذرا نہ عوام نہ مراد علی شاہ کے ساتھ نظر آئیں۔ اس کے علاوہ معروف صحافی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بھی سندھ کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو پر تنقید کرتے ہوئے کہاتھاکہ جب تک کرونا وائرس کی وبا پھیلی ہے ڈاکٹر عذرا پیچوہو فیلڈ میں کہیں کام کرتی نظر نہیں آئیں جبکہ 72 سالہ پنجاب کے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد شب و روز بے لوث عوام کی خدمت کرتی نظر آئیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کی ذمہ داری تھی کہ وہ میڈیا کو روزانہ نہ سہی ہر دوسرے دن میڈیا کو کرونا وائرس پر اعتماد میں لیتی جبکہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد ڈاکٹر عذرا پیچوہو منظرنامے سے مکمل غائب ہیں اور یہ بات سندھ کے عوام اور سیاسی حلقوں کے لیے قابل تشویش ہے۔
کورونا کے دوران حکومتی شخصیات کارکردگی روزانہ بنیاد پر جانچنے پرسمجھتا ہوں 72 سالہ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد شب وروز بے لوث خدمات کی فہرست میں سب سےآگے ہیں سندھ کی وزیر صحت سب سے پیچھےمکمل غائب ہیں حدیں تمام ہوگئں ڈاکٹر عذرا نہ عوامُ نہ مراد علی شاہ کے ساتھ نظر آئیں pic.twitter.com/Ixa0fbfwdZ
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) April 18, 2020