مشکل کی اس گھڑی میں اپنے اردگرد غریب، ضرورت مند اور سفید پوش افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے، چوہدری شجاعت حسین نے انتہائی شاندار پیغام جاری کر دیا

17  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)پوری دنیا کے ساتھ ساتھ اس وقت پاکستان پر بھی مشکل وقت ہے اور مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب کا فرض ہے کہ اپنے ارد گرد غریب اور سفید پوش افراد کا خصوصی خیال رکھا جائے ۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم پاکستان و صدر پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین نے صدر پاکستان مسلم لیگ راولپنڈی زبیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری فیاض تبسم سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوے کہا ۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان مسلم لیگ کی طرف سے ضلع میں کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں شجاعت حسین صاحب کو بتایا انہوں نے بتایا کہ جب سے کرونا وائرس آیا ہے تب سے مسلم لیگ ہاؤس راولپنڈی کو کرونا ریلیف سنٹر بنا دیا گیا ہے اور ریلیف کمیٹی بنائی گئی ہے جس کی سربراہی سابقہ ایم پی اے میڈیم سمینہ جدون اور سابق ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری رخسانہ جمشید بٹر صاحبہ اور کوآرڈینیٹر فیاض تبسم صاحب کر رہے ہیں اس کمیٹی نے اب تک چار پانچ سو سفید پوش گھرانوں کو بنا کسی تصویر اور میڈیا کوریج کے اور کسی بھی ایسے اقدام سے کہ جس سے ان کی عزت مجروح ہو راشن ان کے گھروں تک پہنچایا ہے اور آمدہ رمضان المبارک کے لیے بھی ایک بہت بڑے پیکج کی تیاری کی جارہی ہے جو رمضان سے ایک دو دن پہلے تک پہنچا دیا جائے گا اس کے علاؤہ اپنی مددآپ کے تحت راولپنڈی سٹی اور کینٹ کی مختلف یوسیز اور وارڈز میں کورونا ڈس انفیکشن سپرے کروائے گئے ہیں اور پارٹی کی جانب سے کرونا سے بچاؤ کے اقدامات کی اگاہی کے پمفلٹ تقسیم کیے گئے ہیں۔ چوہدری شجاعت حسین صاحب نے مسلم لیگ راولپنڈی کی ساری ٹیم کی محنت کو سراہا اور ہدایت کی کہ حفاظتی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے راشن اور ریلیف کا کام کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…