جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کرونا وائرس سے پریشان پاکستانیوں کیلئے خوشخبری امید کی کرن جاگ گئی ، 429پاکستانی صحت یاب ہو گئے

datetime 7  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس کی تباہی کاریاں دنیا بھر میں جاری ہیں ۔ پاکستان میں کیسز کی تعداد 4ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ ہلاکتیں بھی 55ہو گئیں ۔ تاہم عوام کیلئے خوشخبریوں کا سلسلہ بھی جارہی ہے ، جہاں متاثرین اور ہلاکتوں میں اضافہ دیکھنے کو آیا وہیں اس مہلک وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ پاکستان میں اس وقت کرونا وائرس سے

صحت یاب ہونیوالے افراد کی تعداد 429تک پہنچ گئی، صحت یاب افراد کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد پاکستانیوں کیلئے امید کی کرن جاگی ہے اور ان کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ۔ ڈاکٹرز اور متاثرین کا کہنا ہے کہ انشاء اللہ جلد ہی ہم کرونا وائرس کیخلاف جنگ جیت جائیں گے اور ملک کو اس مہلک وباء سے پاک کر دیں گے ۔ دوسری جانب محکمہ صحت حکومت سندھ نے کہاہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کے مزید16مریض صحت یاب ہوگئے جبکہ مقامی منتقلی کے45نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔محکمہ صحت حکومت سندھ کے مطابق سندھ بھر میں کوروناوائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 986 ہے جبکہ حیدرآباد ،شہیدبینظیرآباد سے ایک، ایک کیس ر پورٹ ہواہے۔محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں مقامی منتقلی کے45نئے کیس اور ٹنڈو محمد خان میں مقامی منتقلی کے7کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کراچی میں مزید16مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔محکمہ صحت نے بتایا کہ سندھ میں کوروناوائرس سے جاں بحق افرادکی تعداد18ہے، جن میں سے 16 کا تعلق کراچی اوردوکاحیدرآباد سے ہے۔ترجمان کے مطابق صوبہ میں کوروناوائرس سے متاثر 662 افراد زیرعلاج ہیں جبکہ اب تک نو ہزار سات سو تیرا افراد کے ٹیسٹ لئے جا چکے ہیں ۔دوسری جانب دنیا بھر میں متاثرین کی تعداد تیرہ لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد جبکہ ہلاکتوں کی تعداد ، 75ہزار نو سے زائد اور صحت یاب ہونیوالے افراد کی تعداد دو لاکھ بیانوے ہزار ہو گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…