اسلام آباد (این این آئی)لاپتہ افراد کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے 31 مارچ تک 4513 کیسز نمٹا دیے۔منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق لاپتہ افراد کیس جسٹس (ر)جاوید اقبال کی ذاتی کوششوں کے نتیجے میں نمایاں کامیابی ملی، مارچ 2020ء میں
لاپتہ افراد کے 24 نئے کیسز کمیشن کو موصول ہوئے۔ اعلامیہ کے مطابق جبری طور پر لاپتہ افراد کے کیسز کی تعداد 6628 ہوگئی، لاپتہ افراد کمیشن کے مطابق لاپتہ افراد کمیشن نے مارچ 2020ء میں 395 سماعتیں کیں۔ اعلامیہ کے مطابق کمیشن نے نہ صرف لاپتہ افراد کی فیملیز کا موقف سنا بلکہ بازیابی کے لیے کوششیں بھی کیں۔