کرونا وائرس پنجاب میں بے قابو ہونے لگا، چند گھنٹوں میں 400 سے زائد نئے کیسز رپورٹ

6  اپریل‬‮  2020

لاہور (نیو ز ڈیسک) کرونا وائرس پنجاب میں مزید بے قابو ہونے لگا، چند ہی گھنٹوں میں 4 سو سے زائد نئے کیسز سامنے آ گئے، پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے چار سو سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں

جس کے بعد پنجاب میں کرونا وائرس کے اٹھارہ سو سے زائدتصدیق شدہ مریض ہیں۔ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے کنفرم مریضوں کو انتظامی لحاظ سے 4 درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کنفرم مریضوں کے اعداد و شمار زائرین، تبلیغی ارکان، قیدی اور عام شہریوں کی درجہ بندی میں رکھے جا رہے ہیں۔لاہور میں سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جن کی تعداد 290 ہے، پنجاب میں آج مزید تین افراد اس وباء سے جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد پنجاب میں اب تک 15 اموات ہو چکی ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سب سے زیادہ کیسز بھی لاہور میں ہی سامنے آئے۔ پنجاب میں اب تک اس مہلک وائرس سے 6 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق عام شہریوں کے علاوہ ایران سے آنے والے 481 زائرین اور 503 رائے ونڈ سے منسلک افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی ہے، جیلوں میں بھی 49 قیدی اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…