اسلام آباد(این این آئی)مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے آٹے اور چینی کے بحران سے متعلق وفاقی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ منظر عام پرآنے کے بعد سوال اٹھایا ہے کہ کیا وزیراعظم عمران خان بحران میں شریک اپنے ’دوستوں‘ کے خلاف کارروائی کریں گے۔
ایک بیان میں مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے قوم کی گندم اور چینی چوری کی ، اس دوران وہ دوسروں پر گندم اور چینی کے بحران کا الزام لگا رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان، جہانگیر ترین اور خسرو بختاربحران کے ’منافع خوراور اصل مجرم‘ ہیں۔