اسلام آباد(این این آئی)ترکی میں پھنسے 194 پاکستانی پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے وطن واپس پہنچ گئے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پرواز 194 پاکستانیوں کو لیکر استنبول سے اسلام آباد پہنچی، لاک ڈاؤن اور انٹرنیشنل فلائٹس کی بندش کے باعث 194 پاکستانی استنبول میں پھنسے تھے۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے ترکی میں پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا گیا، اسلام آباد ایئر پورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے، ایئر پورٹ پر مسافروں کی کورونا ٹیسٹ اسکریننگ کے بعد انہیں 24 گھنٹے کے لئے قرنطینہ سینٹر میں رکھا جائے گا۔