اسلام آباد(این این آئی)وفاقی کابینہ کے ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب ریلیف فنڈ میں دینے کا معاملہ وفاقی حکومت نے فیصلہ واپس لے لیا، وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے کابینہ ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے دینے کااعلان کیا تھا، یہ رقم وزیراعظم کے سیلاب متاثرین ریلیف فنڈ میں جانی تھی۔
وفاقی حکومت نے وفاقی بیوروکریسی کے گریڈ19 سے 22 کے افسران کی ایک دن کی تنخواہ بھی ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا تھا تاہم افسران کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا فیصلہ واپس نہیں لیا گیا،جس کا وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔