جمعرات‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2025 

راولپنڈی میں اس وقت دو ،دس ، چودہ ہزار نہیں بلکہ کتنی بڑی تعداد میں کرونا وائرس کے مریض موجود ہیں ؟ کمشنر کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 3  اپریل‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینئر کالم نگار جاوید چودھری اپنے کالم ’’ اوئے مختاریا ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔۔۔حکومت کو چاہیے یہ نیشن بلڈنگ کا کوئی محکمہ بنائے اور یہ محکمہ قوم کی تربیت کرے‘ ہم نے اگر قوم کو قطار میں کھڑا ہونے‘ ہاتھ دھونے اور کپڑے جوتے پہننے کی تمیز ہی سکھا دی تو ہم ترقی کی سڑک پر آ جائیں گے لیکن بدقسمتی سے یہ معمولی سا کام بھی ہماری ترجیحات میں شامل نہیں‘

ہمارے پاس اس کے لیے بھی انرجی اور وقت نہیں۔پاکستان میں کرونا واقعی بہت زیادہ ہے‘ راولپنڈی کے کمشنر نے پچھلے ہفتے بتایا تھا صرف راولپنڈی ڈویژن میں 15 ہزار مریض ہیں‘ آپ باقی ملک کا اندازہ خود کر لیجیے‘یہ بھی اب ثابت ہو رہا ہے حکومت نے جان بوجھ کر ٹیسٹنگ کٹس لیٹ منگوائی تھیں‘ اس کی وجہ خوف تھا‘ حکومت کا خیال تھا ٹیسٹنگ کٹس آ گئیں تو لوگ ٹیسٹ کرائیں گے‘ مریضوں کی تعداد ہزاروں میں چلی جائے گی اور یوں ملک میں افراتفری ہو جائے گی‘ لیبارٹریاں بھی نتائج آہستہ آہستہ دے رہی ہیں۔اس کی وجہ بھی ملک کو پینک سے بچانا ہے اور دوسرا ہمارے پاس وینٹی لیٹرز نہیں ہیں‘ اگر ملک میں پانچ ہزار مریض نکل آئے تو ہمارا سارا سسٹم بیٹھ جائے گا‘ حکومت اس وجہ سے ”گوسلو“ پالیسی پر کام کر رہی ہے لہٰذا میری عوام سے درخواست ہے آپ اپنی حفاظت خود کریں‘ آپ کے دروازے سے باہر کرونا ہے‘یہ شکار تلاش کر رہا ہے‘ آپ اس سے بچ کر رہیں‘ ندیم افضل چن نے مختار کو ٹھیک بتایا تھا‘ آپ بھی روز صبح اٹھ کر خود کو مختار سمجھیں اور خود کو کہیں اوئے مختاریا۔۔۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)


بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…