فیصل آباد(این این آئی)بے اولادی کے طعنوں اور بیماری سے تنگ 50سالہ شخص نے کنپٹی پر گولی مار کر زندگی سے منہ موڑ لیا‘تفصیلات کے مطابق ماموں کانجن کے علاقہ بنگلہ چوک میں 556گ ب کا رہائشی 50سالہ خان محمد ولد قطب علی بے اولاد تھا اور عرصہ سے گردے کے عارضہ میں مبتلا تھا لوگوں کے طعنوں اور بیماری سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے اپنی کنپٹی پر گولی مار لی جس کے نتیجہ میں موقع پر ہی دم توڑ گیا‘پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد نعش رشتے داروں کے سپرد کردی۔