اسلام آباد میں تین بڑی عمارتوں کو قرنطینہ قرار دے دیا گیا، ڈاکٹر اور فوکل پرسنز تعینات، نوٹیفیکیشن جاری

30  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں کرونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی تعداد بڑھنے کے خدشے کے پیش نظر اسلام آباد انتظامیہ الرٹ ہے اور تین بڑی عمارتیں قرنطینہ قرار دے دی گئی ہیں، ڈاکٹر اور فوکل پرسنز بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔

ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تینوں قرنطینہ سینٹرز کے انچارج اور فوکل پرسنزتعینات کر دیے گئے ہیں، جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اس نوٹیفیکیشن کے مطابق پہلا قرنطینہ پاک چائنہ فرینڈ شپ سینٹر میں قائم کیا گیا جہاں ڈاکٹر سرتاج کو نگران مقرر کر دیا گیا۔ حاجی کیمپ کو دوسرا قرنطینہ قرار دیا گیا ہے اس سینٹر کی نگرانی ڈاکٹر صابر ایوب کریں گے۔ او جی ڈی سی ایل بلڈنگ آئی نائن کو تیسرا قرنطینہ سینٹر قرار دیا گیا ہے۔ اس سینٹر کی نگرانی ڈاکٹر ولید کریں گے جبکہ ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم، اسٹنٹ کمشنر گوہر زمان، مہرین بلوچ فوکل پرسن مقرر کر دیے گئے ہیں۔ خدانخواستہ اگر صورتحال بگڑتی ہے تو مزید قرنطینہ سینٹر بنانے کے لئے دو نجی ہوٹلز کو بھی شامل کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…