ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگر مسجد کھلی ہوگی تو امام کسی کو آنے سے نہیں روک سکتا اور اپنی ڈیوٹی انجام دیگا،چھاپوں اورگرفتاریوں پر مفتی منیب الرحمن کا شدید ردعمل

datetime 28  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)چیئر مین ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ حکومتِ سندھ منافقت کو چھوڑے، دوٹوک فیصلہ کرے، سندھ پولیس کورونا ڈیوٹی چھوڑ کر مساجد کے اماموں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے، تمام ایف آئی آرز واپس لی جائیں، حکومت کا کام حکمت سے معاملات کو چلانا ہوتا ہے۔

ایک بیان میں مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ حکومتِ سندھ منافقت کو چھوڑے اور دوٹوک فیصلہ کرے، اگر اس نے مساجد کو مکمل سیل کرنا ہے تو پولیس ایس ایچ او کے ذریعے کرائے، آئمہ اور مساجد کی انتظامیہ نہ سیل توڑے گی اور نہ مزاحمت کرے گی اور اس کا وبال بھی حکومت پر ہی آئے گا۔انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کورونا ڈیوٹی چھوڑ کر اماموں کی پکڑ دھکڑ پر لگی ہوئی ہے اور چھاپے مار رہی ہے، اس سے نفرت جنم لے گی ، حکومت کے مفاد میں یہ ہے کہ علماء کے تعاون سے اپنی مہم کو کامیاب بنائے اور تمام ایف آئی آر زواپس لی جائیں۔مفتی منیب نے کہا کہ اگر مسجد کھلی ہوگی تو امام کسی کو آنے سے نہیں روک سکتا اور اپنی ڈیوٹی انجام دے گا۔انہوں نے کہا کہ 25مارچ کے متفقہ اعلامیے کو صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر شاہ اور صوبائی مشیر مرتضیٰ وہاب نے نصف شب کو اچانک مساجد کی بندش کا اعلان کر کے سبوتاژ کیا۔مفتی منیب نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے علماء کو موقع ہی نہیں دیا کہ وہ لوگوں کو اس متفقہ اعلامیے کے بارے میں آگہی دیں، اس سے بتدریج مساجد میں حاضری محدود ہوتی چلی جاتی، نیز کسی کے پاس گارنٹی نہیں ہے کہ 5اپریل تک یہ مہم سر ہوجائے گی۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…