احتیاط زندگی، کورونا موت، غیرسنجیدگی پورے ملک کیلئے خطرہ ہے،ترقی یافتہ ممالک میں ہزاروں ہنستی کھیلتی زندگیاں سسکتی ہوئی موت کی وادی میں چلی گئیں، انتہائی اہم پیغام دے دیا گیا

26  مارچ‬‮  2020

کراچی (آن لائن ) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان ) کے وائس چیئرمین شاہد فراز نے آفاق احمد کی رہائش گاہ پر آئے فلاحی تنظیم کے وفدسے ملاقات میں کہاکہ کچھ کم عقل اور نادان لوگ کورونا کومذاق اور لاک ڈاؤن کو تفریح کا سامان سمجھ بیٹھے ہیںانہیں اسکی سنگینی اور اس سے ہونے والے نقصانا ت کا اندازہ ہی نہیں ،کہ کس طرح چین ،اٹلی اور ایران سمیت دیگر ترقی یافتہ ممالک میں ہزاروں ہنستی کھیلتی زندگیا ں سسکتی ہوئی موت کی وادی میں چلی گئی

جبکہ لاکھوں اس موذی مرض میں مبتلا اپنی موت کاانتظار کررہی ہیں جنہیں جانے کب کہاں موت آکر دبوج لے کچھ پتہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتیاط زندگی ہے اور کورنا موت، جسے غیر سنجیدگی سے لیا جانا پورے ملک کو خطرے میں ڈالنے اور سلامتی کونقصان پہنچانے کے مترادف ہے، قوم حالات کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے نوجوانوں میں کورنا کی حساسیت اور اس سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہی فراہم کر کے زمہ دار شہری ہونے کو ثبوت دیں اورانہیں غیر ضروری سرگرمیاں ترک کرنے اورقرنطینہ اختیار کرنے پرقائل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کرونا اور لاک ڈاؤن حساس اور سنگین مسئلہ ہے جسے تفریح کا سامان سمجھنے کے بجائے قدر ت کا عذاب اور اپنے گناہوں کی توبہ کا زریعہ تصورکیا جائے جبکہ آزمائش کی اس مشکل گھڑی میں اللہ اور اسکے رسول کے احکامات کی تکمیل ہماری اولین ترجیح ہونا چاہیے اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں مستحق ،غربہ و مساکین کی امداد کو اپنی اور اپنے پیاروں کی مغفرت کا اسباب بنایا جائے۔ انہوں نے کہا ملک جس نازک اور مشکل دور سے گزررہا ہے اس میں ضرورت مند اور سفیدپوش افراد ملکی حالات اور لاک ڈاؤن کے سبب فاقہ کشی جیسی صورتحال سے دوچار ہیںجنکا پیٹ خالی جبکہ زبان خاموش ہے ایسے افراد کو اپنے اطراف میں تلاش کرکے انکے احساسات اور جزبات کا خیال رکھتے ہوئے انکی مالی معاونت اور ضروریات کو اپنی زمہ داری سمجھ کر انہیں حل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے، کیونکہ ایسے کٹھن اور نازک حالات میں مستحق افراد کی امداد سے بہتر کو ئی عمل نہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…