کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی فنڈز کی سمری منظور کرلی گئی، کمیٹی قائم

26  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ایمرجنسی فنڈز کی سمری منظور کرلی گئی ۔ جمعرات کو ہونے والے اجلاس میں نیشنل الیکٹرک وہیکلز پالیسی کے مراعاتی پیکیج پر کمیٹی قائم کردی گئی ،یہ کمیٹی ایک ماہ کے عرصہ میں جامع سفارشات مرتب کریگی،کمیٹی میں ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن پیٹرولیم حکام اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے نمائندے شامل ہیں ۔ ذرائع کے مطابق روپے

کی قدر میں کمی سے پی ایس او اور تیل کمپنیوں کو خسارے کے معاملہ پر مہلت مانگ لی گئی۔ کمیٹی نے ایل پی جی ایئر مکس کے منصوبوں پر بلوچستان حکومت سے مشاورت کی ہدایت کی گئی ۔اجلاس میں فاٹا میں نادرا منصوبہ کے لئے ضمنی گرانٹ اور پائیدار ترقی کے اہداف کے پروگرام کیلئے ساڑھے پانچ ارب روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کرلی گئی جبکہ وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس کیلئے 27 کروڑ پچاس لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کرلی گئی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…