اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر کے شہریوں نے ایزی پیسہ کی دکانیں کھولنے کا مطالبہ کر دیا ۔ بدھ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں ایزی پیسہ کی دکانیں بھی بند کر دی گئیں اور اس دور ان اپنے پیاروں کو گھر پیسے بھیجنے والے پردیسیوں کی مشکلات میں اضافہ دیکھا گیا ۔
شہریوں نے بتایاکہ شہر بھر میں کوئی ایزی پیسہ دکان نہیں کھلی،اپنے گھروں میں پیسے نہیں بھیج پا رہے ۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ میڈیکل سٹورز، دودھ اور کھانے پینے کی دکانوں کی طرح ایزی پیسہ بھی بہت ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم سے اپیل ہے ایزی پیسی کی دکانوں کو کھلا رکھنے کی اجازت دے دیں۔