لاہور (آن لائن) جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے کورونا وائرس سے بچائو کے لئے حکومتی اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے وزیراعظم، گورنر اور وزیر اعلی کو خط ارسال کر دیا ۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے ارسال کئے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ کی ہدایات پر عمل نہیں ہو رہا، وباء پر قابو
پانے میں مدد کرنے پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 270 کے تحت کارروائی کی جائے، تعزیرات پاکستان کی دفعہ 270 کے تحت کسی شہری کو دو سال اور جرمانہ ہوسکتا ہے، وبائی بیماری کو روکنے کے قانون اور پنجاب ایمرجنسی ہیلتھ آرڈیننس کے تحت کارروائی کی جائے، کورونا وائرس سے بچائو کے لئے دفعہ 144 کا نفاذ ناکافی ہے ۔