اسلام آباد (این این آئی) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی حکومت کے تحت دفاتر کے نئے اوقات کار جاری کر دیئے جس کے مطابق دفاتر سوموار تا جمعرات 6 گھنٹے کھلیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اوقات کار سوموار تا جمعرات صبح 10 تا 4 بجے شام ہوں گے،جمعتہ المبارک
اوقات کار صبح 10 تا ایک بجے دوپہر ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اوقات کار 7 اپریل تک نافذالعمل ہوں گے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا،نوٹیفکیشن تمام وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کو بھی ارسال کر دیا گیا۔