عافیہ صدیقی کی رہائی کا نادر موقع،کرونا وائرس کے باعث امریکی جیلوں سے قیدیوں کی رہائی کے بعد پاکستان بھی متحرک،بڑا قدم اٹھا لیا

25  مارچ‬‮  2020

لاہور( آن لائن ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے امریکا میں قید عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں کرنے پر زور دیا۔پرویز الہٰی نے کہا کہ کورونا وائرس کے پیش نظر قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے، امریکا میں بھی قیدیوں کی رہائی ہورہی ہے، قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں تیز کی جائیں۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ

امریکا میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے کوششیں کی جائیں، دفترخارجہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے سرگرم کردار ادا کرے اور امریکی محکمہ خارجہ سے رابطہ کرے۔شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ کو اس بارے میں ہدایت دینے اور امریکی حکام سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ علاوہ ازیں چودھری پرویز الہٰی نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی سے بھی رابطہ کیا اور اس حوالے سے گفتگو کی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…