جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

اوپن یونیورسٹی نے اپنے طلبہ کو بہت بڑی رعایت دیدی

datetime 25  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) علامہ اقبال او پن یونیورسٹی نے  طلبہ کو’ گھر کی دہلیز ‘پر سمسٹر بہار 2020ء میں پیش کئے گئے کسی بھی تعلیمی پروگرام  میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے آن لائن اپلائی کرنے کی اجازت فراہم کردی ہے ٗ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے طلبہ کو مزید سہولت فراہم کرنے کے لئے فارم بذریعہ پوسٹ آفسسز ارسال کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

ان سہولتوں سے طلبہ کو گھروں تک محدود رکھ کر بھی اُن کو تعلیمی نیٹ میں شامل ہونے کا موقع مل گیا ہے۔آن لائن اپلائی کرنے یا فارم بذریعہ ڈاک ارسال کرنے کا طریقہ کار پراسپکٹس میں درج ہے۔پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگرامز میں ایم اے/ایم ایس سی ٗ ٹیچر ٹریننگ پروگرامز ٗ چار سالہ بی ایس پروگرامز ٗ بی اے)ایسوسی ایٹ ڈگری(پروگرامز ٗ بی بی اے ٗ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز ٗ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامزی اور سرٹیفیکیٹ اِن لائبریرین شپ شامل ہیں۔ تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پردستیاب ہیں۔ مزید معلومات کے لئے یونیورسٹی کی ہیلپ لائن 051-111-112-468پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔داخلے کے خواہمشند افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ  مجوزہ طریقہ کار کے مطابق 15۔اپریل تک داخلہ فارم ارسال کریں یا آن لائن اپلائی کریں۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…