اسلام آباد (این این آئی)جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کرونا وائرس کے پھیلائو کے خدشہ کے پیش نظر بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔ بد ھ کو وکیل صفائی لطیف کھوسہ احتساب عدالت پہنچے تاہم جعلی اکاؤنٹس سے متعلق تمام کیسز 27 اپریل تک ملتوی کر دئیے گئے،آصف زرداری پر فرد جرم عائد کرنے کی عدالتی کارروائی بھی 27 اپریل تک ملتوی کر دی گئی،عدالتی عملے نے تمام کیسز ری لسٹ کر دے۔