منگل‬‮ ، 08 اپریل‬‮ 2025 

لاہور میں ایل پی جی ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا ،خوفناک آتشزدگی ، 10افراد جھلس کر زخمی ،2کی حالت تشویشناک

datetime 25  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )لاہور میں شاہدرہ موڑ کے قریب ایل پی جی ٹینکر خوفناک دھماکے سے پھٹ گیا ،خوفناک آتشزدگی نے قریبی پٹرول پمپ اورکئی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ،آتشزدگی کی زد میں آکر10 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے ،دھماکے کی آواز کئی کلو دور تک سنی گئی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ آسمان کو چھوتے آگ کے شعلے اوردھویں کے بادل بھی کئی کلومیٹر دور سے دیکھے جا سکتے تھے۔

امدادی ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا ۔ایدھی انفارمیشن سیل کے مطابق شاہدرہ موڑ پر ایل پی جی ٹینکر الٹنے کے نتیجے میں زور دھماکہ ہوا جس کے بعد آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق خوفناک آتشزدگی نے قریبی پٹرول پمپ اور کئی گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ دھماکے کی آواز اس قدر زیادہ تھی کہ کئی کلو میٹر دور تک سنی گئی جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ جبکہ آگ کے شعلے آسمان کو چھوتے رہے جبکہ اورپورے علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے ۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیںموقع پر پہنچ گئیں ۔ امدادی ٹیموں نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا ۔ بتایا گیا ہے کہ واقعہ میں ٹریفک وارڈن سمیت 10افراد جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔  زخمیوں میں 40 سالہ زرین، 45 سالہ عظیم، 65 سالہ زاہد عباس، 29 سالہ محمد افضل، 30 سالہ اخلاق، 30 سالہ ناصر، 50 سالہ محمد شریف، 32 سالہ عالمگیر، 35 سالہ اشتیاق احمد اور 18 سالہ شہزاد شامل ہیں۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک مریض زاہد عباس کا جسم 100 فیصد جبکہ دوسرا مریض کا جسم 90 فیصد جھلس چکا ہے جن کی حالت تشویشناک ہے جبکہ باقی تمام مریضوں کا جسم 50 فیصد سے زیادہ جھلس چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



بل فائیٹنگ


مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…