جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

حفاظتی کٹس کی عدم دستیابی پرڈاکٹروں نے کورونا وائرس کی مریضہ کو دیکھتے ہی دروازے بند کردیے، علاج نہ ہونے کی صورت میں خاتون کی حالت بگڑنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی

datetime 25  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کرونا وائرس پوری دنیا میں خوف کی علامت بن چکا ہے انسان گھروں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں ،پاکستان میں تیزی سے پھیلنے والے وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1038ہو گئی جبکہ 7افراد جاں بحق اور 20صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔ حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ وہ ہر طرح قسم کا تحفظ شہریوں کو فراہم کریں گے ، ہسپتال عملہ ہر وقت کرونا وائرس کے

مریضوں کیلئے تیار رہے گا ، لیکن یہاں تو معاملہ ہی الٹا ہو رہا ہے ، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے کرونا وائرس کے مریض کو دیکھ کر دروازے بند ک لیے ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈاکٹروں نے جب دیکھا کہ باہر کرونا وائرس کا مریض ہے تو انہوں نے دروازے بند کرنے کا کہا ۔ سوشل میڈیا صارف تابیہ بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو ڈالتے ہوئےلکھا کہ ’’پاکستان : دو مہینوں سے حکومت کی تیاری تھی؟ لیکن ابھی صورتحال یہ ہے کہ کرونا کی مشتبہ مریض کو دیکھ کے ڈاکٹر اندر بھاگ گئے اور دروازے کھڑکیاں بند کر لیں۔۔۔پاکستانی ایک آئٹم بم کے اوپر بیٹھے ہیں۔ اپنا سامان‘‘، دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے حکومت نے ڈاکٹروں کو کروناوائرس سے لڑنے کیلئے تمام سہولیات فراہم نہیں کی ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر جب بھی کسی کرونا وائرس کے مریض کودیکھتے ہیں تو مطلوبہ سامان موجود نہ ہونے کی صورت میں وہ اس سے دور بھاگ جاتے ہیں اور دوازے بند کرنے کا کہتے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…