جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

اقلیتی برادری کی عبادت گاہیں بند 

datetime 24  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(  آن لائن )پنجاب میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے تمام بشپس، پادری، پنڈت اور دیگر مذہبی رہنماں نے اپنی عبادت گاہوں کو رضاکارانہ طور پر بند کرنے کا اعلان کردیا۔اس ضمن میں وزیر برائے اقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین نے ہدایات جاری کی تھیں کہ صوبے میں اقلیتوں کے تمام گرجا گھروں اور دیگر عبادت گاہوں کو بند کردیا جائے گا جس کے بعد  تمام بشپس، پادری، پنڈت اور

دیگر مذہبی رہنماں نے رضاکارانہ طور پر عبادت گاہوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔علاوہ ازیں وزیر برائے اقلیتی امور نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔اعجاز عالم آگسٹین نے کہا کہ حکومت پنجاب اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح واقف ہے اور قوم کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہین۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پر اعتماد کرنا تمام پاکستانیوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور اگرچہ مذہبی سرگرمیوں میں شرکت نہ کرنا تکلیف دہ ہوسکتا ہے لیکن بحیثیت قوم یہ ایک دانشمندانہ فیصلہ تھا۔انہوں نے مزید امید ظاہر کی کہ پاکستان، چین کی طرح جلد ہی بحران پر قابو پا لے گا لیکن سب کو صبر و تحمل سے رہنا ہوگا اور اس وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت پر اعتماد کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا تھا کہ عوام کو کورونا وائرس سے بچانے اور حفاظتی اقدامات کے پیش نظر 21 مارچ کو پنجاب میں 2 ہفتے کے لیے شاپنگ مالز، مارکیٹ اور بازار بند کیے گئے تھے، جس کی مدت کل صبح 9 بجے مکمل ہوجائے گی۔واضح رہے کہ پنجاب میں 24 مارچ کی صبح 9 بجے سے 6 اپریل کی صبح 9 بجے تک 14 روز کے لیے صوبے کے بازار، شاپنگ مالز، نجی و سرکاری ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس، پارکس، سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے عوام کے وسیع مفاد میں فیصلہ کیا کہ ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کی جائے گی، تاہم فیملی اس سے مستثنی ہوں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…